خیبرپختونخواہ نے صوبے کے تمام سکولوں کو 6 اگست سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جارى کر دیا

صوبائی حکومت کى ہدایات پر محمکہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے صوبے کے تمام سکولوں کو انتظامى و ٹیچنگ سٹاف کیلئے 6 اگست سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جارى کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سکول میں اساتذه کى تعداد 5 سے زیادہ نہ هو ، مڈل سکول میں 7 جبکہ هائ اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں اساتذه کى تعداد 10 سے زیادہ نہ هو اسى طرح ایسے پرائیویٹ سکولز جہاں پر آن لائن ایجوکیشن نہیں دى جا رہی وہاں پر اساتذه کى تعداد 10 سے زیادہ نہ هو جبکہ ایسے پرائیویٹ سکولز جہاں پر آن تعلیم دى جا رہی ہے تو ان کو اپنے ٹوٹل سٹاف کا %30 سٹاف بلانے کى اجازت ہے۔