
محترم والدین!
اسکول کھلنے والے ہیں اور گذشتہ کئی ماہ تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کی وجہ سے بچوں کا روز مرہ شیڈول کافی متاثر ہو چکاہے۔ اب اچانک سے لوڈ بچوں پر کام کا بڑھنے سے ان پر شدید دباؤ آ سکتاہے۔ اس حوالے سے والدین اگر خود سے گھر پر کچھ ٹریننگز کروا دیں تو بچوں کی اس آزمائش کوکم اور انہیں ذہنی طور پر اس سارے عمل کے لئے تیار کیا جاسکتاہے۔
1۔ مثلاً بچوں کے سونے جاگنے کی روٹین شدید متاثر ہو چکی ہے لہذا بچوں کو بتدریج جلدی سونے اور جلدی جاگنے کی عادت ڈالیں تاکہ ان کو سکول جانے میں مسئلہ نہ ہو ۔
2۔ گھر پر کچھ وقت پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ لکھنے کی مشق کروائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں دل لگنے لگے۔
3۔کھانے کا شیڈول بنائیں۔ کیونکہ اس دوران کھانے کی ترتیب بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
4۔ماسک پہننے کی عادت ڈالیں ۔شدید سردیوں میں بچے ٹوپی نہیں پہنتے کیونکہ ٹوپی پہننے کی عادت نہیں ہوتی حالانکہ وہ سردی کو محسوس کر سکتے ہیں لیکن وائرس کو محسوس نہیں کر سکیں گے۔ 6 گھنٹے مسلسل ماسک پہننا وہ بھی ایک دم سے بہت مشکل ہو گا ۔ اس لئے بچوں کو ابھی سے ہر دن ایک گھنٹہ ماسک پہننے کی ٹریننگ دیں ۔ اس کے لئے والدین بچوں کو کہہ سکتے ہیں کہ ماسک پہنو گے تو کارٹون دیکھنے دوں گی یا چاکلیٹ تب ملے گی جب آپ ماسک پہنو گے ۔
5۔ ماسک گم ہونے اور تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے ماسک پر بچے کا نام لکھیں اور اس کے ساتھ ایک ڈوری باندھ کر گلے میں لٹکا دیں.
امید ہے کہ یہ تمام کام کرنے سے15 ستمبر تک بچے ذہنی اور جسمانی طور پر اسکول کے لئے تیار ہو جائیں گے۔ ہم اور آپ والدین مل کر اپنے بچوں کوصحت مند تعلیمی ماحول مہیاکرسکتےہیں۔ انشااللّٰہ
You must log in to post a comment.